(سٹی42)ون ڈے رینکنگ میں نمبرون بلے باز بننے کا اعزاز، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ جشن منایا۔
تفصیلات کےمطابق بابر اعظم نے ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی کی بادشاہت کا خاتمہ کیا۔ سنچورین میں کپتان نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ہمراہ نمبر ون بلے باز بننے کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق، مینجر منصور رانا اور دیگر سٹاف کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Pakistan team celebrate Babar Azam topping the ICC ODI batsman rankings.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2021
#SAvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/pOFInHbclr
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 865 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دوسرے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی، تیسرے پرروہت شرما،چوتھے پر نیوزی لینڈ کے روزٹیلر،پانچویں نمبر پر آسڑیلیا کے اورن فنچ،انگلینڈ کے جونی بسرٹو چھٹے،ساتویں پر پاکستان کے فخرزمان اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی،آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ویسٹ انڈیز کےہوپ آٹھویں،نویں پر ساؤتھ افریقہ کے ڈی کوک اوردسویں پر نیوزی لینڈ کے ولیم سن ہیں۔