مانیٹرنگ ڈیسک: ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 مداحوں کا دل جیتنے کیلئے تیار، فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
فاسٹ نائن میں مرکزی کردار کا رول کرنے والے اداکار ون ڈیزل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کردیا ہے۔ فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے بھی اداکار نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ اینڈ فیوریس نائن 25 جون کو ریلیز کردی جائے گی۔ وین ڈیزل کے اکاؤنٹ پر کچھ ہی لمحوں میں فلم کے ٹریلر کو ڈیڑھ ملین سے زائد بار دیکھا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور مداح تعریف کئے بغیر نہ رک سکے۔ مشہور ریسلر جان سینا کو بالی وڈ فلم میں دیکھ پر بہت خوش ہوئے۔
View this post on Instagram
ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم میں دلچسپ بات یہ ہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا دس سالہ بیٹابھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کر رہا ہے۔
واضح رہے گاڑیوں کی خوفناک ریس والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس نائن گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔