کورونا کی تیسری لہر خطرناک، سکول ایجوکیشن کا اہم فیصلہ

Corona in Schools
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کی خطرناک لہر، شہر کے 2 سو سکولوں میں بھرتیوں پر پابندی عائد، اداروں میں خاکروب،سکیورٹی گارڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث سکولوں میں خاکروب، سکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے۔لاہور کے 200 سکولوں کیلئے درجہ چہارم کی بھرتی کی جانا تھی۔ پنجاب بھر کے 853 سرکاری سکولز میں بھرتیاں کی جانی تھیں۔سکولوں میں خاکروب،نائب قاصد ،چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کے باعث درجہ چہارم کی بھرتیوں میں تاخیر ہوئی ہے، درخواستیں وصول کرلی گئی ہیں، جلد امیدواروں کا انتخاب بھی کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباء کے سالانہ امتحانات کا معاملہ گھمبیر ہوگیا ہے،امتحانات نہ ہوئے تو ورلڈ بینک کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی بیرونی امداد روک لی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امداد کے حصول کیلئے سالانہ امتحانات سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر سکول ایجوکیشن سے وقت مانگ لیا ہے۔سکولوں میں سالانہ امتحانات یکم جون سے لیے جانے کا امکان ہے۔

گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔سکولز میں امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا، پچاس نمبر ہوم ورک کے ہونگے۔میٹرک کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہونگے۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں بچوں سے زبانی سوال وجواب ہونگے۔امتحانات کا حتمی فیصلہ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن اورصوبائی وزیر تعلیم کے آئندہ ہفتہ اجلاس میں متوقع ہے۔