ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا

Teachers Protest
کیپشن: Teachers Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اساتذہ کی غیرمشروط مستقلی کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 30 اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کی مستقلی کا فیصلہ پنجاب حکومت قانون سازی کے بعد کرے گی۔

اساتذہ کا سیون کلب کے باہر احتجاج رنگ لے آیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کرنا شروع کردی ہے، پہلے مرحلے میں 30 ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے، مدت میں ایک سال کی توسیع کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ سے دی گئی ہے، اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع 2022 تک کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی کا فیصلہ پنجاب حکومت کیجانب سے قوانین میں ترمیم کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 سے اوپر کے اساتذہ و افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کیلئے اتھارٹیز سے متعلقہ افسران کے کی کارگردگی رپورٹ طلب کرلی، سالانہ رپورٹ کی تیاری کے لئے تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے گریڈ میں پروموشن کیلئے 3 سال کے رزلٹ کی رپورٹ درکار ہوگی، 90 فیصد سے کم رزلٹ کے حامل اساتذہ اور سکول ہیڈ ٹیچرز کو ان سروس پروموشن نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ایجوکیشن اتھارٹی نے 75 سینئر ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer