ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسر کو کورونا، ماتحتوں کی موجیں لگ گئیں 

LDA Employees
کیپشن: LDA Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسروں نے دفتر تاخیر سے آنا معمول بنا لیا، ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں پچاس فیصد حاضری کے باوجود افسر وقت پر دفتر نہیں آتے، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ سمیت متعدد افسروں دفتر تاخیر سے آئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹاؤن پلاننگ طارق محمود کے کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے افسروں کی موجیں لگ گئیں ہیں۔ رمضان المبارک کے نئے اوقات کار میں صبح دس بجے سے تین بجے تک دفاتر کھلے ہیں۔ ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے متعدد افسران دفتر نہیں پہنچے۔ جونئیر آفیسر ڈائریکٹر ٹاؤن زون فائیو سلمان محفوظ بھی دفتر ساڑھے گیارہ بجے کے بعد پہنچے۔

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسد ڈاگر بھی دفتر میں موجود نہیں تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عمر، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر بن سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مجید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عتیق مغل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ حافظ اکرام بھی دفتر نہیں آئے۔

افسروں کے دفتر نہ پہنچنے سے ماتحت عملے کو بھی کھلی چھٹی مل گئی ہے جبکہ سائلین بھی افسروں کی عدم موجودگی میں خوار ہوتے رہے۔