سٹی 42: امام رضا اتھلیٹکس کپ میں کامیابی پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں تیسرے اور ایشیائی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں تیسرے اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر آگئے، ارشد ندیم نے امام رضا اتھلیٹکس کپ میں 86.38 میٹر تھرو کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس تھرو کے بعد ارشد ندیم جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں تیسرے پر نمبر آگئے، ارشد ندیم ایشیائی اتھلیٹکس کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بھارت کے نیریج چوپڑا 88.07میٹر تھرو کے ساتھ ورلڈ اور ایشیا میں پہلے نمبر پرہیں، جرمنی کے جوہنی ویٹر 87.27 میٹر تھرو کے ساتھ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ارشد ندیم 86.38 میٹر تھرو کے ساتھ ایشیا میں دوسرے اور عالمی رینکگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاپان کے روڈرک گینکی 82.15 میٹر تھرو کے ساتھ ایشیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔