سٹی 42: تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دے دیا گیا۔ لاہور پولیس نے دو سو سے ذائد سرگرم کارکنوں کی لسٹیں تیار کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سادہ کپڑوں میں سی آئی اے کے چھاپوں کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد ایک سو پچیس رہی۔ سب سے زیادہ پولیس اہلکاروں پر تشدد سول لائنز ڈویژن کے مظاہرین نے کیا۔ سول لائنز میں ایک شہید جبکہ زخمیوں کی تعداد 52 ہے۔
کینٹ ڈویژن میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 20 ہو گئی۔ کینٹ ڈویژن میں ایس ایچ آؤ ڈیفنس، ایس ایچ آؤ مناواں سمیت 20 اہلکار، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اٹھارہ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ایس ایچ آؤ مسلم ٹاون، ایس ایچ آؤ ملت پارک سمیت 14 جوان زخمی ہیں۔ سٹی ڈویژن میں ایک شہید اور 12 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جبکہ صدر ڈویژن میں اب تک نو افسر و اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
املاک میں تھانہ نارتھ کینٹ کی گاڑی جلانے سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ پندرہ اینٹی رائیٹ اہلکاروں کے سامان کو بھی آگ لگائی گئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اب تک 141 تحریک لبیک کے مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پُرتشدد واقعات اور احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک پر حملوں کے بعد تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پابندی عائد کرنے کے حوالے سےمتعلق وزارت داخلہ نے سمری تیار کر لی ہے جبکہ زیراعظم نےبھی سمری کے مسودے کی منظوری کیلئےگرین سگنل دے دیا ہے۔
ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے سمری کی منظوری آئندہ24گھنٹےمیں لی جائے گی۔ کابینہ سرکلر سمری کے ذریعےٹی ایل پی پرپابندی لگانےکی منظوری دے گی۔