کورونا وائرس مزید 29 زندگیاں نگل گیا، 1436 نئے کیس رپورٹ

Coronavirus
کیپشن: Coronavirus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، عرفان ملک، عظمت اعوان)  قاتل کورونا وائرس نے مزید 29 گھرانوں کو سوگوار کر دیا، 24 گھنٹے کے دوران 1436 نئے کورونا مریض سامنے آگئے، ہسپتالوں میں زیر علاج 765 مریضوں میں سے 240 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کورونا سے میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 10 اموات رپورٹ ہوئیں، جناح ہسپتال میں9 ، گنگا رام ہسپتال میں 3 ، حمید لطیف ہسپتال میں 2 ، جنرل ہسپتال ، نیشنل ہسپتال ، عادل ہسپتال ، اتفاق ہسپتال اور فاروق ہسپتال میں کورونا وائرس سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا۔

 24 گھنٹے کے دوران 1436 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، شہر کے ہسپتالوں میں 765 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 240 کی حالت تشویشناک ہے، جناح ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 70 فیصد بیڈ بھر گئے ہیں، ہسپتال میں کورونا کے زیر علاج  139 مریض ہیں جن میں 29 کی حالت تشویشناک ہے، جناح ہسپتال میں کورونا کے 36 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں ٹوٹل 40وینٹی لیٹرز ہیں اور اگر احتیاط نہ برتی گئی تو آئندہ چند روز میں ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔

 سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکا کہنا ہے کہ پولیس آکسیجن سلنڈر والی گاڑیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتالوں تک پہنچائے گی، جس کے لیے لاہور پولیس نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اپنی ریسکیو کمیٹی تشکیل دیدی۔

Sughra Afzal

Content Writer