ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل سی سی اے گراؤنڈ کی سُنی گئی

LCCA
کیپشن: LCCA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایل سی سی اے گراؤنڈ کی بھی سنی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ  نےگراؤنڈ کی بحالی کےلیےکام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور سےملحقہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کا انتظام سنبھالنےکےبعد گراؤنڈ کی بحالی کاکام شروع کردیا، پہلے مرحلے میں  گراؤنڈ میں پچز کی بحالی کاکام شروع کیا گیا ہے ،5  سال  بعد ایل سی سی اے گراؤنڈ کی پچز پر نئی مٹی ڈالی جارہی ہے ۔

گراؤنڈ کی میچ پچز پر ایک سے ڈیڑھ انچ تک مٹی ڈالی جائے گی، پچز کے اسکوائر پر نئے سرے سے گھاس لگائی جائے گی، پچز بحالی کاکام ایک ہفتے میں مکمل  کرلیا جائے گا جبکہ ایک ماہ کے بعد پچز کھیلنے کے قابل ہوجائیں گی ، ایل سی سی اے گراؤنڈ  کی بحالی کے بعد کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔