برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ  

chicken rate
کیپشن: chicken rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)برائلر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر شہریوں نے رد عمل ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز سے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 345روپے سے بڑھ کر 351روپے فی کلو ہو گئی۔
 زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 234روپے جبکہ پرچون ریٹ 242روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرارہے، انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔
گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد مرغی کا گوشت 336روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی کلو ہو گیاتھا اب آج پھر برائلر گوشت کی قیمت چھ روپے اضافے کے بعد345روپے سے بڑھ کر 351روپے فی کلو ہو گئی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں برائلر گوشت کی قیمت نیچے آ گئی تھی لیکن رمضان شروع ہوتے ہیں مرغی کی قیمت ایک مرتبہ پھر سے آسمانوں کو چھونے لگی ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں روزبروز اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا شہریوں کا کہنا ہے رمضان المبارک میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے کیونکہ روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں،پہلے ہی پھل، سبزیاں،دالیں گروسری اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔