(سٹی42)وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹیرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی ہے، جس کے مطابق پٹرول ایک روپے79پیسے اورڈیزل 2 روپے 32پیسے سستا کردیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرول سستا کرنے کی منظوری دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اب 108روپے56پیسے لیٹر دستیاب ہوگیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے65پیسے مقرر کی گئی ہے۔
The Prime Minister has approved a reduction in petrol prices by Rs 1.79 and the price of diesel by Rs 2.32 applicable from tomorrow.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 15, 2021
Reductions in kerosene and light diesel oil too as per below: pic.twitter.com/ubT0Re7j6t
مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے سے ہوگا۔