(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو پیار مجھے مداحوں اور خاص طور پر پاکستانیوں سے ملتا ہے اس کا شکریہ الفاظ میں تو ادا نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والے پاکستانی بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرے الفاظ اس محبت کا اظہار نہیں کرسکتے جو مجھے فینز سے ہے،خاص طور پر میرے اپنے ملک کے لوگ،آپ کے اعتماد اور سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،عزت دینے کا شکریہ ،سپورٹ کرتے رہیں،دعا کرتے رہیں اور اعتماد کرتے رہیں۔
Words cannot define the gratitude I have for my fans & especially the people of my country. This couldn’t have been possible without your unwavering support & trust. Thank you for making me feel blessed & honoured. Keep supporting. Keep praying. Keep believing. #PakistanZindabad pic.twitter.com/oR4UF6xqmK
— Babar Azam (@babarazam258) April 14, 2021
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نوجوان بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ پانچ سال تک نمبر ون رہنے والے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔