(در نایاب) پی ایچ اے میں خلاف قانون اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، اختر محمود کی خلاف ضابطہ بھرتی پر محمد جاوید نے سیکرٹری ہائوسنگ اور ڈی جی پی ایچ اے کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایچ اے میں 1989میں اختر محمود کو زائد العمر اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود بھرتی کیا گیا جو خلاف قانون ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے وقت اشتہار میں پانچ سالہ ایم ایس سی کے ساتھ تجربہ بی ایس سی کے ساتھ 10سالہ تجربہ رکھا گیا ۔
درخواست گزار نے تحریر کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے اشتہار میں 18سے 25سال عمر رکھی گئی جبکہ بھرتی کے وقت اختر محمود کی عمر 29سال تھی اور تجربہ بھی نہ تھا ۔
واضح رہے کہ پی ایچ اے میں غیر قانونی بھر تی ہونیوالے اختر محمود اب بطور ڈائریکٹر زون ٹو تعینات ہیں ۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق اختر محمود کے خلاف درخواست کو میرٹ پر دیکھا جائے گا ۔ سٹی42کےرابطہ کرنے پراخترمحمود نےموقف نہیں دیا۔