عثمان علیم: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ بس آنر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف نہ دینے پر حکومت سے ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ اور لیز معافی کا مطالبہ کر دیا ہے.
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ بس آنر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے تمام ٹرانسپورٹرز عہدیداران کے ساتھ ملکر پریس کانفرنس کی ۔ جس میں اونر فیصل موورز خواجہ احمد شہزاد ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک ندیم حسین ، پنجاب کے صدر حاجی خالد ، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز ، صدر ورکر فیڈریشن میاں خان بلوچ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر عصمت اللہ نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا ادارہ ٹرانسپورٹ کو تاحال حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔بنکوں کی لیز چھ ماہ کے لیے تمام لیز اقساط کو معاف کیا جائے ، اور ٹیکسز پر سبسڈی دی جائے۔
عصمت اللہ نیازی نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز اپنی جیب سے ملازمین کو راشن اور تنخواہیں ادا کر رہی ہیں ، حکومت ٹرانسپورٹرز کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اور مطالبات تسلیم کرنے میں ٹال مٹول کرتی ہے ،دیگر شعبوں کی طرح ٹرانسپورٹ سسٹم میں بھی ریلیف پیکج متعارف کروایا جائے ، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو ہم کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں.
پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے صدر حاجی خالد گجر نے کہاکہ ٹرانسپورٹ حکومت کو چاہئیے کہ ہمیں سبسڈی دے ، حکومت کو ہمارے لیے کوئی پالیسی تشکیل دینی چاہئیے ، تاکہ ہم بھی کسی طریقے چلا سکیں.
ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں.