کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ہوگئی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، اب تک کورونا وائرس سے 5988 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ107 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب تک پنجاب میں 3016 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کوروناو ائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 23 واں روز ہے،   تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، تعلیمی ادارے بند  ہیں، لاک ڈاؤن  کی وجہ سے نچلے طبقے کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن میں بیشتر روز کماتے اور روز کھاتے تھے، ایسے افراد تک راشن پہنچانے کے لئےمختلف فلاحی تنظیمیں، مخیر حضرات اور عام افراد  میدان میں آگئے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ہوگئی،حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں میں احساس کفالت  پروگرام کے  تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے، اب تک 32 ہزار افراد میں 39 کروڑ 29 لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی۔

کورونا وائرس نےغریب آدمی کی کمر توڑ دی، دیہاڑی دار اور سفید پوش کیلئے زندگی اجیرن ہوگئی، مگر پاکستانی تو ایثار اور جذبے سے لبریزقوم ہیں،  مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو کیسے بھوکا مرتا چھوڑسکتے ہیں، قربانی کے اسی جذبے سے سرشار نوجوانوں کے ایک گروپ نے کچی آبادیوں میں بھوک مٹاؤ مہم شروع کر دی۔  بندروڈگلشن راوی کے نوجوانوں کے ایک گروپ نےکچی آبادیوں میں آٹھ روز تک 400 خاندانوں میں سبزی اور کھانا فراہم کیا۔

نوجوانوں کے اس گروپ کا کہنا تھا کہ ریلیف کا کام کرتے ہوئے نہ تصویر لیتے ہیں اور نہ ہی ویڈیوز بناتے ہیں تاکہ سفید پوش لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer