ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احساس کفالت پروگرام، لاہور میں 39 کروڑ 29 لاکھ روپے تقسیم

 احساس کفالت پروگرام، لاہور میں 39 کروڑ 29 لاکھ روپے تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل پانچویں روز بھی جاری ،شہر میں چار روز میں کفالت پروگرام کے تحت 32 ہزار افراد میں 39 کروڑ 29 لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی۔
احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے 31 کائونٹرز پر رقم کی تقسیم کا عمل پانچویں روز بھی جاری ہے ، کل 31 سنٹرز سے 7ہزار 250 افراد کو 12 ہزار فی کس ادائیگی کی گئی جو کہ 9 کروڑ، 30 لاکھ 48 ہزار ہے، گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 31 ہزار850 افراد کو احساس کفالت کی رقم ادا کر دی گئی ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 39 کروڑ 29 لاکھ دو ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے،31 سنٹرز اور ان کے 110 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا مزید کہنا ہے کی ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنڑز پر دوسرے مرحلہ کا آغاز بھی کر دیا، احساس کفالت پروگرام پر سہ ماہی رقم حاصل کرنیوالی خواتین کے علاوہ دیگر مرد و خواتین کو رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے،ایسے مرد و خواتین جن کو 8171 سے میسج آیا ہے وہ میسج دیکھا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں،میسج کو وصول کردہ مردو خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

خیال رہے ملک بهر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے.

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے اور تمام صوبےاحساس پروگرام کاحصہ ہیں، حقداروں کی نشاندہی کے لیے پہلا مرحلہ ایس ایم ایس ہے اس کے بعد15مرحلوں سےشناختی کارڈکی تصدیق ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔