جنید ریاض: نجی سکولوں کی جانب 20 فیصد فیسوں میں کمی نہ کرنے پرکارروائی کی جائے گی، والدین فیس میں کمی نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف شکایت درج کراسکیں گے، سکول ایجوکیشن نے شکایات کے لئے سرکاری نمبرجاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی سکولوں کی جانب سےمئی اور جون کے مہینے میں 20 فیصد فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے نمبر جاری کردیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین 04299205101 پرکال کر کے اپنی شکایت درج کراسکیں گے، شکایت صبح 9 بجےسے سہ پہر 4بجے تک درج کرائی جاسکےگی، مراد راس کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعہ متعلقہ نمبرز پر شکایات سنی جائیں گی۔
In any private school has not reduced the fee by 20%, please call at the following number and file your complaint. The number is 042 99205101 from 9am to 4pm Monday through Friday. To my knowledge private schools have been very cooperative in this matter.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 15, 2020
ان کا کہنا ہے کہ نجی سکول انتہائی ذمہ دار ہیں، انہوں نے شکایات سے پہلے ہی فیس میں کمی کردی ہوگی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سکولوں کی چھٹیوں کے باعث طلباء کو گھر بیٹھے تعلیم دینے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم گھر کیبل چینل شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اول کلاس سے دہم کلاس کے بچوں کو گھر بیٹھے سیکھنے کے تمام تر مواقع فراہم کرنا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیجانب سے " تعلیم گھر " چینل کو یوٹیوب پر بھی لانچ کردیا گیا، اس سے قبل تعلیم گھر چینل صرف لوکل کیبل پر ہی دیکھایا جاسکتا تھا۔ اب طلباء اس چینل کو ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ سکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تعلیم گھر چینل پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں دیکھا جاسکتا ہے، تعلیم گھر پر پیش کئے جانے والے اسباق طلباء کسی بھی وقت یوٹیوب سے حاصل کرسکیں گے۔