کوروناوائرس، کیمپ جیل سے اچھی خبر آگئی

کوروناوائرس، کیمپ جیل سے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کوروناوائرس کےحوالےسےکیمپ جیل سےاچھی خبرآگئی۔کرونا وائرس میں تصدیق شدہ قیدی صحتیاب ہوناشروع ہوگئے۔تصدیق شدہ قیدیوں میں سے 37قیدیوں کادوسرا ٹیسٹ نیگٹو آگیا,آخری رپورٹ موصول ہونے کے بعد بیرکس میں منتقل کیا جائے گا۔
اکیس مارچ کو کوروناوائرس میں مبتلا ہونیوالابتیس سالہ قیدی گزشتہ روزہسپتال سے صحتیاب ہوکرواپس جیل منتقل کردیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کےمطابق پانچ سوبارہ قیدیوں کے ٹیسٹ کروانے کےبعد مثبت ٹیسٹ آنے پر59 قیدی جیل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں 37قیدیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروائے گئے توان تمام کی رپورٹس نیگٹوآئی ہیں ۔

آئی جی جیل مرزاشاہدسلیم بیگ کا کہنا ہے بتیس سالہ قیدی سمیت 60 قیدیوں کاٹیسٹ مثبت آیا تھا اب بتیس سالہ قیدی سمیت 38 قیدی صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ دیگربائیس کے سیمپلزبھی بھجوائے دیئےگئےہیں۔حتمی رپورٹس کے بعد قیدیوں کو متعلقہ بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی اورکورونا کاشکار قیدیوں کے دن رات علاج ومعالجے پرمحنت سے مزید قیدیوں کو بیماری سے بچالیا ہے.

خیال رہے کہ محکمہ صحت نے جیل حکام کی درخواست پران تمام قیدیوں اور سٹاف کےکوروناوائرس کے ٹیسٹ کروائے جس میں 498قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کے نتائج موصول ہوئے۔ 59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں جبکہ 1سٹاف ممبرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تهی۔

صرف جیلوں میں ہی نہیں بلکہ ‏ملک بھر میں پاکستانی کورونا کو شکست دینے لگے۔ پاکستان میں ایک ہزار 378 مریض صحت یاب ہوچکے۔سندھ میں اس وقت تک 427 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  پنجاب میں 508 ،کے پی کے 178 ، اسلام آباد 17 ،گلگت 175 ،بلوچستان میں 137 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 مریضوں نے کوروناکو شکست دی۔24 گھنٹے کے دوران 3137 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 121 پازیٹو آئے ۔  ملک میں کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔