ملک اشرف: پنجاب کے زیر انتظام خصوصی عدالتیں ججز سے محروم ، ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ، ہائیکورٹ کیجانب سے حکومت کو نام بھجوانے کے باوجود ججز کی تعیناتیوں کی منظوری التواء کا شکارہے، عدالتوں کی خالیآسامیوں پر مختلف ججز کے نام عرصہ سے زیر غور ، تاحال تعیناتی بارے فیصلہ نہ ہوسکا.
خصوصی عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پرتعیناتیوں کے لئے مختلف سیشن ججز کے نام کافی عرصہ سے زیر غور ہے۔ وزیر وزیر اعلی عثمان بزدار کی سفارش پر گورنر پنجاب ججز کے ناموں کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پریزیڈنٹ ایل ڈی اے ٹربیونل لاہور کا عہدہ اپریل دوہزار انیس سے خالی ہے۔ صوبائی حکومت ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی کو تعینات نہ کرسکی ۔
ذرائع کے مطابق پرائزنڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر ایک لاہور میں جج تعینات نہیں ۔ تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر کو جج لیبر کورٹ نمبر ایک تعیناتی زیر غور ہے۔ پرائزنڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر دو لایور میں جج کی عدم تعیناتی ،تقرری کے منتظر سیشن جج اشتر عباس کاجج لیبر کورٹ تعیناتی کے لئے نام زیر غور ، پنجاب سروس ٹربیونل لاہور میں بھی ججز کی آسامیاں خالی ہیں جہاں تعیناتی کے لئے سیشن جج شکیل احمد ، ریحان بشیر ، جمیل احمد اور عبدالحفیظ کا نام زیر غورہے ۔
سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد میں جج تعینات نہیں ہے۔ تقرری کے منتظر سیشن جج خالد ارشد کو سپیشل جج انٹی کرہشن کورٹ فیصل آباد تعیناتی زیر غور ہے۔ پرائزنڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر دس ساہیوال میں جج کی آسامی خالی ہے۔تقرری کے منتظر سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کو جج لیبر کورٹ ساہیوال لگایا جاسکتا ہے۔ پرائزڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گجرات میں جج کی آسامی خالی ہے۔سیشن جج مشتاق احمد تارڈ کو جج صارف عدالت ساہیوال تعیناتی زیر غور ہے۔
پرائزنڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ میں جج کی اسامی خالی ہے اورسیشن جج تمر حیات کو جج صارف عدالت گوجروآنولہ لگانے پر غورہے۔ پرائزنڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سرگودھا کا عہدہ خالی ہے۔ تقرری کی متنظر خاتون سیشن جج عظمی اختر چغتائی کو جج صارف عدالت سرگودھا لگانے پرغورکیا جارہا ہے۔ پرائزنڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ منڈی بہاولدین کا عہدہ خالی ہے اورتقرری کے منتظر سیشن جج راو عبدالجبار کو جج صارف عدالت منڈی بہاولدین لگانے ہر غورہورہا ہے
پرائزنڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ روالپنڈی کا عہدہ خالی ہے۔تقرری کے منتظر سیشن جج ارشد محمود کو جج صارف عدالت روالپنڈی تعیناتی پر غور ہے۔ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتیاں تاخیر کا شکار، نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار بریسٹر سعید ناگرہ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ججز کی عدم تعیناتی سے بروقت انصاف کی فراہمی متاثر یورہی ہے۔ حکومت کو خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کا عمل بروقت مکمل کرنا چائیے.