کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع، پولیس اقدامات مزید سخت

کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع، پولیس اقدامات مزید سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاون میں مزید توسیع کر دی گئی اور پولیس کے اقدامات بھی مزید سخت۔1لاکھ53ہزار852شہریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1لاکھ 53ہزار 852شہریوں کی چیکنگ عمل میں لائی جا چکی۔ غیر ضروری گھومنے والے 1لاکھ 43ہزار 784شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو بھیجا گیا۔ رائے بابر سعید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 1870ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 1لاکھ33ہزار 282 وہیکلز کی چیکنگ کی گئی۔ 75ہزار 697موٹر سائیکلز، 20ہزار 208رکشوں کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور پولیس کی جانب سے سامنے لانے والے اعدادوشمار بتاتے یہ بھی واضح کیا کہ 3718 ٹیکسی، 24ہزار 486کاروں، 7173بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5447گاڑیاں، موٹر سائیکلز بند کی گئیں۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 25 اپریل تک ہو گا، تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، سرکاری اور نجی دفاتر ، پارکس، تفریحی مقامات بند رہیں گے،تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کے مذہبی اجتماعات ، تقاریب ،تہوار اور سپورٹس فیسٹیولز پرپابندی ہوگی،میرج ہالز ، مارکیز اور تعلیمی ادارے کھولنے پر بھی پابندی ہو گی۔تاہم قانون نافذ کرنیوالے ادارے کھلے رہیں گے،یوٹیلیٹی کارپوریشن، واسا، میونسپل کمیٹی اورسوئی گیس کے ادارے بھی کھلے رہیں گے، جبکہ مائیکرو فائنانسنگ، احساس کفالت پروگرام کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

امید کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک موسم مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا جس سے کرونا خود بخود اپنے انجام کی جانب گامزن ہو جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer