ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں ملزمان کے پیش کرنے پر پابندی

عدالتوں میں ملزمان کے پیش کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار :کورونا  وائرس کے خدشات کے پیش نظر حراستی ملزمان کو پیش نہیں کیا جائے گا، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 21 اپریل تک ملزموں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا،عدالت نے پابندی لگادی ۔


کورونا  وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزموں کو پیش نہیں کیا جائے گا، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 21 اپریل تک ملزموں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے، جیل حکام نے سیشن جج لاہور کو باقاعدہ آگاہ کردیا ،جیل حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سیشن جج کو مراسلے بجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کو 21 تک پیش نہیں کیا جا ئے گا ۔

تمام جوڈیشل ریمانڈ پر حراستی ملزمان کو جیل میں ہی رکھا جائے گا تاہم لاہور میں لاک ڈائون اور کورونا  وائرس کی پیش نظر جیل حکام نے ملزمان کو پیش نہ کرنے کے حوالےسے مزید توسیع کر دی ہے اور سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام حراستی ملزمان کو چار اپریل تک پیش نہیں کیا جائے گا،ملزمان کو ماڈل ٹائون کچہری، ضلع کچہری سیشن کورٹ اور احتساب عدالت میں پیش کیاجانا تھا اسی حوالے سے سیشن جج لاہور نے باقاعدہ ملزموں کے ٹرائل کی عدالتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے تاریخیں ڈال دی گی ہیں ،تمام حراستی ملزمان جیل میں ہی رہیں گے۔
 

دوسری جانب سپیشل کسٹم کورٹ کے جج نے ملزم کے خلاف درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے عیر قانونی طور پر سونا سمگل کرنے کی کوشش کی تھی، کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا،ملزم کا سونا بھی برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ  ملزم  کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،ملزم کے خلاف کسی قسم کے شواہدبھی موجود نہیں ہیں ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر  گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزم بلال جاوید کے خلاف کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer