ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی وطن واپسی

تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی وطن واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکار وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ کے ایک شہر پھنسے تھے۔ اس حوالے چند روز قبل شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

فلم کے اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ 14 اپریل کو دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ براہ راست پاکستان کی پرواز ہے اس لیے ہم کل ہی اسلام آباد پہنچے گے اور کرونا سے متعلق اپنے ٹیسٹ اور تمام عمل سے گزریں گے۔شمعون عباسی نے خصوصی پرواز کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قبل ازیں تھائی لینڈ میں پھنسے اداکار شمعون عباسی نے وطن واپسی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی، شمعون عباسی  نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس وقت تھائی لینڈ کے شہر کنچھنا بوری میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلم عشرت میڈ ان چائنا کی عکس بندی کے سلسلے میں گئے تھے تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث فضائی سروس معطل ہونے سے وہ وہاں پھنس گئے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ سارہ لورین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کل وطن واپس آرہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer