ورلڈ کپ 2019 قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

ورلڈ کپ 2019 قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈ کپ 2019 قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے، لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم ، محمد حسنین اور یاسر شاہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ محمدرضوان اور شان مسعود ٹیسٹ میں سپرفٹ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹرز کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ پہلا روزمکمل ہو گیا، عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جنید خان، شعیب ملک، ی محمد عامر رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شان مسعودنے یویوٹیسٹ، بیپ ٹیسٹ اور اسٹرنتھ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ دوکلومیٹر رننگ ٹیسٹ میں اپنی فٹنس کا لوہا منوالیا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان فٹنس لیول 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ حسن علی اورشان مسعود 19پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، آ صف علی کا فٹس لیول 18.5، شاہین شاہ آفریدی کا فٹنس لیول 18 آ یا، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر اور شعیب ملک، عثمان شنواری، شاداب خان نے بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کئے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد حسنین ٹیم انتطامیہ کی جانب سے مقرر کئے فٹنس لیول 17.4 تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہے، یویوٹیسٹ کے علاوہ بیپ ٹیسٹ اور اسٹرنتھ ٹیسٹ اور رننگ ٹیسٹ میں بھی کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

 ذرائع کے مطابق مجموعی فٹنس میں مطلوبہ معیار پرپورا نہ اتر سکنے کے بعد لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم اور محمد حسنین کی ورلڈکپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، کھلاڑیوں فٹنس ٹیسٹ کے حتمی نتایج اور دوروز ٹریننگ سیشن کے بعد چیف سلیکٹرانضمام الحق 18 اپریل کو ٹیم کا اعلان کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer