الحمرا ہال: النورین کالج، النورین سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

الحمرا ہال: النورین کالج، النورین سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: الحمرا ہال میں النورین کالج اور النورین سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ ننھے بچوں کی خوبصورت پرفارمنسز نے شائقین کے دل جیت لیے۔

تقریب میں ایک طرف بچوں نے بلوچستان، پنجابی، خیبر پختونخوا، اور سندھی لباس پہنے ہوئے پر فارمنسز کی شکل میں مختلف صوبوں کی عکاسی کی۔ تو دوسری طرف ''دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے'' پر پرفارمنس پیش کر کے دہشت گردوں کو للکارا۔ جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع ارحمان، چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور النور کالج و سکول کے سی ای اونجم الحسن نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او کا کہنا ہے کہ بچوں نے سارا سال محنت کی ہوتی ہے آج ان کو محنت کا پھل ملنے کا دن ہے۔

بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے محافظ ہیں اور اس وطن پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا۔ تقریب کے اختتام پر پلے گروپ سے سیکنڈ ائیر تک کے طلباء کو کیش پرائزز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔