ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ آج 26 ویں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دے گی

Shahbaz Sharif, Federal Cabinet, 26th amendment, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 :   وزیراعظم شہباز شریف  نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اتوار کی صبح کو  طلب کرلیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے مسودہ کی وفاقی  کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں ایجنڈا کے مطابق معمول کا کام ہوا تاہم  آئینی ترامیم کی بازگشت  دونوں ایوانوں کے کوریڈورز میں سنائی دیتی رہی۔  ہفتہ کی شام کو  قومی اسمبلی اور  سینیٹ کے اجلاس آج  اتوار تک ملتوی کردیے گئے۔آج  قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ  اور  سینیٹ کا اجلاس شام  4 بجے  ہوگا۔

حکومےت کے قریبی باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 26 ویں کابینہ سے منطوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد 26 ویں  آئینی ترمیم کے مسودہ کو  خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کئے جانےکا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے  چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر  سے نام مانگ لیے ہیں۔