الیکشن کی تاریخ:  پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو  کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 Peoples Party, Central Executive Committee meeting, Election date controversy in Pakistan, Karachi, Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،  اجلاس میں متعدد رہنماؤں نے نوے دن میں انتخابات کی تجویز دے دیں۔

 پیپلز پارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی ای سی کے کراچی میں  جاری اجلاس کے پہلے روز کئی اہم رہنماوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن نوے روز میں کروانے پر زور دیا جائے۔ ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات ملک کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی یہ رائے سامنے آئی کہ مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت ہی معیشت کو بہتر کر سکتی ہے۔

معیشت بہتر ہونگی تو ملک ترقی کریں گا۔معیشت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ نگران حکومت عوام کی مشکلات کو حل نہیں کر سکتی ۔

 پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہنماوں نے شکوہ کیا کہ نگران حکومت کے ذریعے ن لیگ کو سیاسی حمایت فراہم کی جارہی ہے ۔

قیادت نے تفصیلی آرا سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ آج جمعہ کے روز  تمام رہنماؤں کی رائے  سامنے آنے کے بعد ہی سی ای سی اجلاس کے فیصلے کئے جائیں گے۔