ساجد پیر زادہ : اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے نواب ٹاؤن سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متعدد پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم محمد سعید کو گرفتار کیا گیاہے۔ ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پیسے وصول کیے۔ دعا ٹریڈ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹر کے نام سے بغیر لائسنس کےاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کاروبار کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق دوران چھاپہ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔