پی ٹی آئی کی خواتین سمیت54 رہنماؤں  اور کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

PTI leaders declared proclaimed absconders, Anti terrorist court Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نےنو مئی  جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث 54 روپوش ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی۔ 

پی ٹی آئی کی روپوش خواتین کارکن بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔ان ملزمان میں کنول محمود،نوشین حماد ، حاجرہ نیازی،نعیم ریاض، انعم شوکت،افسانہ یاسمین، دیبا فرحت، سکینہ سعید، شازب علی، انعام الحق، شہباز امیر علی، محمد اشتیاق  خان  اور  سید عون حسین سمیت 54  سرکردہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما شامل  ہیں 
 انسداد دہشت گردی عدالت نےان تمام ملزمان کے مفرور ہونے کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کر کے یہ حکم جاری کیا۔

پولیس حکام کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیاجائے۔