پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیاں،آئی جی پنجاب نے53ڈی ایس پیزکونئےعہدوں کےرینک لگائے

پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیاں،آئی جی پنجاب نے53ڈی ایس پیزکونئےعہدوں کےرینک لگائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سی پی او: ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانیوالے افسران کو رینک لگانےکی تقریب،آئی جی پنجاب و دیگر سینئر افسران نے پروموٹ 53ڈی ایس پیزکونئےعہدوں کےرینک لگائے۔
تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،آئی جی پنجاب کی ترقی پانیوالےڈی ایس پیزکومبارکباد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس نہیں سروس ہے، عوامی خدمت و حفاظت کو ہر صورت فوقیت دیں ،ہیڈ کانسٹیبل سے ایس پی لیول تک 5 ہزار پروموشنز مزید کریں گے۔ تقریب میں ڈی ایس پی محمد آصف، محمد ناصر، محمد ندیم اقبال، حفیظ الرحمان، محمد جواد انور، فیصل اور مرزا ناصر بیگ  منظور کو نئےعہدوں کے رینک لگائےگئےعمر دراز، مہر علی، محمد طارق، محمد اسرار حسین جعفری ،محمد آصف، ریاض احمد فیاض،ظفر محمود خان کو بھی ڈی ایس پی کےنئےعہدوں کے رینک لگے۔
 اس کے علاوہ خادم حسین، ملک عطااللہ، سید انتخاب حسین، آفتاب احمد،سید محمد سبطین شاہ، مسرور خان سمیت دیگر افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری ،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی عمران محمود،ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر ، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے شرکت کی۔