مہنگائی کو بریک لگ گئی، شرح سود نہیں بڑھا رہے، اسٹیٹ بینک

State Bank Monitory policy, City42, Interest rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہنگائی کو بریک لگ گئی، شرح سود نہیں بڑھا رہے، اسٹیٹ بینک

سٹی42: جمعرات 14 ستمبرملکی معیشت کا اہم دن ثابت ہوا، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی  پر نئی اسٹیٹمنٹ میں شرح سود   22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
معاشی جائزے کے بعد کمیٹی نے شرح سود برقرار رکھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق آج اہم اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار  رکھنے کا فیصلہ مہنگائی  کے گرتے ہوئے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح مئی 23 میں 38 فیصد کی بلند سطح سے گرکر اگست 23 میں 27.4 فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں حال ہی میں بڑھی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا توانائی کی سرکاری قیمتوں میں ردوبدل کے ذریعے صارفین کو منتقل کی جارہی ہیں۔تاہم تخمینے کے مطابق مہنگائی کمی کے راستے پر گامزن رہے گی۔

 سٹے بازوں پر کریک ڈاون کا مثبت نتیجہ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجناس منڈیوں میں سٹے بازی کی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سے قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ۔ کریک ڈاون کی وجہ سے ایکسیچنج مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے مثب اثرات ہونگ۔

مہنگائی میں کمی جاری رہے گی

اسٹیٹ بینک کے اہم پالیسی بیان میں بتایا گیا ہے کہ  تخمینے کے مطابق مہنگائی کمی کے راستے پر گامزن رہے گی۔

انٹر بینک اور اووپن مارکیٹ کا فرق ختم

اسٹیٹ بینک  کے بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق ختم ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمیٹی مہنگائی کے منظر نامے کو درپیش خطرات کی نگرانی کرتی رہے گی۔
اگر ضرورت پڑی تو اپنے قیمتیں مستحکم رکھنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے موزوں اقدام بھی کرے گی۔