ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

 ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جما لی :نو مئی کو شیر پاو پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاو گھیراو کا معاملہ انسداد دھشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

تفصیلات کے مطا بق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی پولیس نے شیر پاو پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جس پر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 28 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔