اووربلنگ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

 اووربلنگ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شا ہد ند یم سپر ا:لیسکو کی جانب سے صارفین کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی اووربلنگ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،لیسکو چیف شاہد حیدر نے صارفین کے بلوں پر تین کروڑ یونٹس کا اضافی بوجھ ڈال کر وجہ سافٹ ویئر کی خرابی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطا بق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بلنگ نظام میں تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو اووربلنگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین نے دو ماہ کے دوران تین کروڑ یونٹس ایکسپورٹ کئے تاہم ان یونٹس کو لیسکو کے سسٹم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی وجہ سے لائن لاسز بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے ، لیسکو نے غلط تصاویر اور ریڈنگ شائع کر کے لائن لاسز پر کنٹرول کیا۔

لیسکو چیف شاہد حیدر نے اووربلنگ کے معاملے کا سارا ملبہ سافٹ ویئر کی خرابی پر ڈال دیا ہے ،ان کا کہنا ہےکہ ملاقاتیں کر کے سسٹم کی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔