مون سون کا نیا سلسلہ داخل،بارش کب ہوگی؟ خبر آگئی

 مون سون کا نیا سلسلہ داخل،بارش کب ہوگی؟ خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر 16 سے 18 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشورو کے اضلاع میں گرد وغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مون سون سسٹم کی آمد سے قبل کراچی سمیت نوب مشرقی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں حبس اور گھٹن میں اضافہ ہوگیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آج 20فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ 

علاوہ ازیں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور5ویں نمبر پر آ گیا، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 162ریکارڈ کی گئی،سید مراتب علی روڈ181،ایچیسن سوسائٹی میں شرح 162،یوایس قونصلیٹ158،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 158ریکارڈ کی گئی۔