ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عدالت نے یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور کر لی  

 عدالت نے یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور کر لی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔

سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی درخواست میں انہوں نے سروسز ہسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی اور عدالت نے جیل حکام کو یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔