نگراں کابینہ میں تقرریوں پر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری وزیراعظم کو خط

City42, Election Commission of Pakistan, Interim Government
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر عارف علوی کی جانب سے نگراں  وفاقی حکومت کی  کی ہوئی تقرریوں پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے سیکرٹری کو تنبیہی خط لکھ دیا۔

 سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے صدر کی جانب سے بعض تقرریوں پر اعتراض کے بعد سیکرٹری نگراں وزیر اعظم کو مراسلہ ارسال کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ عام تاثر ہے کہ نگراں حکومت سابق حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی گئی ہے ۔

 خط میں کہا گیا کہ کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو اور سینئر سول سرونٹس کے تقررمیں غیرجانبداری کو مدنظر رکھا جائے۔