(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد شدید سموگ اور دھند سے خبردار کردیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کو انکشاف کیا ہے کہ ملک کو جلد ہی اپنے اگلے بڑے ماحولیاتی چیلنج یعنی شدید سموگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔حالیہ بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ہوا میں زیادہ نمی ہے جس کی وجہ سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار سموگ آلودگیوں کے ساتھ مل کرزیادہ ہوگی۔
ماہرین نے مزید کہا کہ نومبر اور دسمبر کے اوائل میں سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سموگ کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہرسال فضائی آلودگی سے تقریبا 140،000 کا جانی نقصان ہو تا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پہنچ گیا۔