ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے

dengue virus
کیپشن: Dengue Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں ڈینگی کی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، شہر کے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑ گئے  ہیں اور  اسپتالوں کو پلیٹلیٹس کی بھی قلت کا سامنا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد ڈینگی سے متاثرہوگئے، شہر میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 48 کیسز ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ 1300 کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نجی اور سرکاری اسپتالوں سے مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض گھروں پر زیر علاج ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صورتِ حال کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے باوجود کئی مقامات پر پانی میں پھنسے لوگ ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ مزید 75 افراد وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔لاہور میں بھی ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 600 کے قریب مریض اسپتال میں داخل ہیں۔

لاہور میں بھی ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 600 کے قریب مریض اسپتال میں داخل ہیں۔سندھ میں سانس، دمے اور سینے کی بیماریوں سے 12 ہزار 27 افراد متاثر ہوئے جبکہ ڈائریا کے 16 ہزار اور ملیریا کے 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

صوبہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سانس، بخار، ہیضہ، آنکھ اور جلدی امراض میں کئی گنا اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ادھر بلوچستان کے ضلع ڈیرا مراد جمالی، نصیر آباد اور جعفر آباد کے کیمپوں میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پر بچے، حاملہ خواتین اور بزرگ بیمار پڑنے لگے ہیں۔