ویب ڈیسک: پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن کی تقرری تین سال سے نہیں ہوسکی، کمیشن کے 7 پراجیکٹس بند ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق 2019 میں پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار کو کانٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے فارغ کردیا گیا تھا جس کے بعد کمیشن میں چیئرپرسن کی مقرری نہ ہونے کے باعث 7 پراجیکٹس بند ہوگئے جبکہ کئی پراجیکٹس سست روی کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیشن کے 9 ممبرز کی جگہ 5 ڈویژنل کوآرڈی نیٹرزکام کر رہے ہیں۔
سکریٹری وومین ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سمیرا صمد کا کہنا ہے کہ کچھ اختیارات صرف چیئرپرسن کے پاس ہوتے ہیں اس لیے پراجیکٹس بند ہو گئے ہیں۔