ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی نویلی دلہن نے سسرال جاتے ایسا کام کیا کہ دلہے کے ہوش اڑ گئے

نئی نویلی دلہن نے سسرال جاتے ایسا کام کیا کہ دلہے کے ہوش اڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست یو پی کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر زیور اور نقدی لے کر رفو چکرہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے دولہا راجو کے اہلخانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی شادی راجو سے اسی وقت کی جائے گی جب وہ 80 ہزار  روپے ادا کریں گے، دولہے کے گھر والے اس شرط پر راضی ہوگئے اور دونوں کی شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی۔

شادی کے روز دولہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے، کپڑے، زیورات اور دیگر تحائف کا انتظام کیا گیا،رخصتی کے بعد راجو دلہن کو گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا،اسی دوران دلہن نے ایک بس سٹینڈ پر پہنچ کر شوہر سے کہا کہ اسے پیاس لگ رہی ہے ایک پانی کی بوتل لے آئیں۔

راجو پانی لے کر جب بس میں واپس پہنچا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی بیوی سیٹ سے غائب  اور تمام تحائف اور زیورات بھی موجود نہیں،متاثرہ دلہے نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروادیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer