فواد چودھری نے قوم کو خوشخبری سنادی

فواد چودھری نے قوم کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ہزار سی سی سے کم انجن والی چھوٹی گاڑیوں کے سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے  کہا کہ کابینہ نے بڑی گاڑیوں سے بھی اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور ڈیوٹی کی شرح سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا نے اسرائیل کے ساتھ  مل کر پاکستان کی اہم شخصیات کے واٹس ایپ نمبر چوری کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگلے سال ملک میں فائیو جی کا آغاز بھی ہو جائے گا، وزیراعظم کا عزم ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں مواصلات کا نظام قائم کیا جائے۔ ’14 اگست 2021 کو ایف بی آر کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر ایف بی آر کا ڈیٹا محفوظ رہا ہے اور ہیکرز اس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ویب سائٹس پر دس لاکھ حملے ہو چکے ہیں جن کو ناکام بنایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔