(ویب ڈیسک) پاکستان فلم، ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نیئر اعجاز کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،متعدد سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والےناخشگوار واقعہ کو بیان کیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیئر اعجاز کاشمار شوبز کے ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی منفرداداکاری کے ذریعے اپنی پہچان اور صلاحیت کا لوہا منوایا،اداکار نیئر اعجاز کو اکثر فلموں میں ویلن اور ڈراموں میں ٹیگٹیو رول ادا کرنے اور (کالی داس) کے نام کی وجہ سے ان کافی مقبولیت حاصل ہوئی،حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، میزبان نے ان نے دلچسپ سوالات کئے۔
اسی شو میں اداکار نیئر اعجاز نے اپنی زندگی کا یادگار واقعہ دیکھنے والوں اور میزبان کے ساتھ شیئر کیا،نیئر اعجاز نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل لاگ میں ”کالی داس“ کے کیریکٹر سے شہرت حاصل کی، اداکار نے بتایا کہ میں سین کرتا تھا اور گانا گاتے باتھ روم میں شیو کررہا ہوتا تو بیوی پیچھے کھڑی باتیں کررہی ہوتی ہے، ڈرامے میں گنگنا تو بڑے مزے سے ہوتا ہوں مگر بیوی یہ خیال کرتی ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چکر چل رہا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ اس کردار میں موڈ کا پتہ نہیں چلتا کہ کس وقت کیا ہوجاتا، تو غصے میں بلیڈ مارتا ہے اس کے منہ پر، نیئر اعجاز نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعہ پر بات کرتےبتایا کہ میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیٹھ تھا کہ ایک قد آور خاتون آئی اور مجھے کہا کہ کھڑے ہوجاؤ!
اداکار نے بتایا کہ میں کھڑا ہوا اور خاتون سے مخاطب ہوکر بولا جی' تو اس نے مزید کوئی بات کئے بغیر میرے چہرے پر زور دار پھپڑ جڑدیا، مجھے غصہ آیا اور پوچھا کہ کیوں مارا آپ نے مجھے؟
جواب میں خاتون نے بتایا کہ ظالم 30 سال سے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی کرتی آرہی ہوں کہ وہ شیو کررہا ہوتا ہے اور میں پیچھے کھڑی باتیں، میں ڈر گئی ہوں کہ کہیں میرا شوہر میرا منہ نہ کاٹ دے، خاتون کے ایسا کہنے پر مجھے حیرانگی ہوئی۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www.youtube.com/watch?v=JYZh8pxKLoE