ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد
کیپشن: Parliament House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری بھیجی گئی تھی۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی  اضافے کی تجویز تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر