ویب ڈیسک: روسی صدر پر کورونا کا ’ممکنہ‘ حملہ ولادی میر پیوٹن نے ’سیلف آئسولیشن‘ اختیار کرلی۔
کریملن کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے قریبی حلقے میں کچھ لوگ کورونا وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کے بعد پیوٹن نے ’سیلف آئسولیشن‘ اختیار کر لی ہے۔ روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ علیحدگی اختیار کرنے کے باعث پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان نہیں جا سکیں گے۔ تاہم وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقاتیں اور امور ریاست کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ 16 ستمبر کو دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی صدر کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ملاقات متوقع تھی۔