بھارت میں اداکاروں کو اپنی رائے دینے پر ہراساں کیا جاتا ہے

بھارت میں اداکاروں کو اپنی رائے دینے پر ہراساں کیا جاتا ہے
کیپشن: Naseeruddin Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کو اپنی رائے دینے کے بعد ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معروف بالی وڈ  اداکار   نصیرالدین شاہ نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی انڈسٹری میں مسلمان ہونے کی وجہ سے کوئی امتیازی سلوک محسوس نہیں کیا۔سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے طالبان کے افغانستان میں واپسی کے بعد  بھارت میں پیدا ہونے والے موجودہ معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ  وہ ان کے لیے نہیں بول سکتے کیونکہ وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہیں کس حد تک ہراساں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تینوں ہراساں ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، ان کے پاس بولنے کے بعد کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔،اسی لیے تینوں ’خان‘ بھی خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر