میڈیا دنیا کی بڑی ڈیل ، فاکس انٹرٹینمنٹ  نے ٹی ایم زی، 50 ملین ڈالر کے عوض خریدلیا

 میڈیا دنیا کی بڑی ڈیل ، فاکس انٹرٹینمنٹ  نے ٹی ایم زی، 50 ملین ڈالر کے عوض خریدلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  میڈیا ٹائکون روپرٹ مردوخ کی کمپنی فاکس انٹرٹینمنٹ نے ٹی ایم زی کو 50 ملین ڈالر کے عوض خرید لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹی ایم زی اب فاکس اسپورٹس، فاکس ٹی وی اور فاکس نیوز میڈیا کے ساتھ  فاکس کارپوریشن کا حصہ بن گئی  جبکہ ٹی ایم زی لائیو بھی اب فاکس کا رپوریشن کا حصہ ہوگا۔ فاکس کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹی ایم زی کے بانی اور مینجنگ ایڈیٹر ہاروے لیون بدستور ٹی ایم زی کا حصہ رہیں گے اور برانڈ آپریشن کے امور کو دیکھیں گے وہ فاکس انٹرٹینمنٹ کے صدر راب ویڈ کو رپورٹ کریں گے ۔ ۔ اسی طرح ٹی ایم زی اسپورٹس، سیلیبرٹی اینڈ کلچر ویب سائٹ ''ٹوفیب ڈاٹ کام'' اور '' ٹی ایم زی ڈاٹ کام'' بھی فاکس کارپوریشن کا حصہ ہوںگے اور لاس اینجلس اور نیویارک سے اپنے آپریشن جاری رکھیں گے۔ '' ٹی ایم زی لائیو'' اب فاکس کارپویشن کے تمام ٹی وی اسٹیشنز سے نشر کیا جائے گا۔ '' تھرٹی مائیل زون'' کے مخفف '' ٹی ایم زی '' 1960 میں شروع ہونے والا ٹی وی ہالی وڈ میں تیس میل کے اندر اندر کوریج  اور شوٹنگ کے لئے معروف اور پھر مقبول ہوا ۔ '' ٹی ایم زی '' سب سے پہلے شوبز کی عالمی مقبول ترین شخصیات کی موت کی خبر دینے کے لئے بھی معروف ہے مائیکل جیکسن اور کوبے بریانت کی خبر ٹی ایم زی نے ہی بریک کی تھی۔ اسی طرح   اسی طرح وارنر میڈیا کی فروخت کے بعد امریکا کی سرکاری اے ٹی اینڈ ٹی ادارہ اب صرف فون بزنس اور انٹرنیٹ سروس کے امور پر توجہ مبذول رکھے گا۔   وارنر میڈیا  اور وارنر برادرز کا سودا ڈسکوری انکارپوریٹڈ سے طے پایا ہے اور ممکنہ طور پر ڈیل اگلے سال فائنل ہوجائے گی ۔ یادرہے اے ٹی اینڈ ٹی نے گذشتہ دسمبر میں کرنچی رول انکارپوریٹڈ کو سونی فیونیمیشن گلوبل گروپ ایل ایل سی کو 1.18 ارب ڈالر کے عوض فروخت کردیا تھا۔