ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فوری بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری کے مطابق پاکستان رواں سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا، دورے میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم 15 نومبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی، ٹور کے حوالے سے تمام تر معاملات کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق 6سال بعد باہمی سیریز کےلیے پہلے دورے میں تینوں طرز کے میچز کھیلے جائیں گے۔