ٹیپا نے گورننگ باڈی کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں

ٹیپا نے گورننگ باڈی کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی جانب سے نئی ترقیاتی سکیموں کے شروع کرنے پر پابندی کے باوجود سائن بورڈز کی تعمیر ع بحالی کا پراجیکٹ بناکر ٹینڈر بھی جاری کردیا، معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سات کروڑ سے زائد کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔
ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی جانب سے ٹیپا پر نئی ترقیاتی سکیموں کے شروع کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ گورننگ باڈی نے تمام ترقیاتی سکیمیں ٹیپا سے لے کر ایل ڈی اے یوڈی ونگ کو دے دیا تھا ۔ ٹیپا نے پابندی کے باوجود پانچ اہم شاہراہوں پر سات کروڑ سے زائد مالیت کے ٹینڈر لگائے ۔ ترقیاتی کاموں میں جیل روڈ ، گلبرگ ، مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں کے سائن بورڈز کی تعمیرو بحالی کا کام شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی کو اعتماد میں لئے بغیر ڈی جی ایل ڈی اے نے منظوری دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیپا نے نہ ہی گورننگ باڈی کو اعتماد میں لیا نہ ہی چیف انجنئیر یوڈی ونگ کو سے ابتدائی اجازت لی گئی ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق کے مطابق معاملے کی نشاندہی پر آج ہونے والے ٹینڈر منسوخ کردیا ہے ۔ چیف انجنئیر ٹیپا کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی کی کلئیرنس کے بعد ہی دوبارہ ٹینڈر ہوگا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer