لیسکو کابجلی صارفین کے لئے نیا تحفہ

لیسکو کابجلی صارفین کے لئے نیا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو نےبجلی کے بلوں کی اقساط پرمشروط پابندی عائد کردی،تین ماہ تک وزیراعظم کی ہدایت پراقساط میں بل جمع کرانے والے صارفین کومزید اقساط کی سہولت سےمحروم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نےبجلی کے بلوں کی اقساط پرمشروط پابندی عائد کرکےتین ماہ تک اقساط میں جمع ہونے والے بلوں پرمزید قسط کرنے سے انکار کر دیا ہے،جس کہ وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع نے بتایا کہ گھریلوصارفین کو تین ماہ کے بلوں پراقساط کی سہولت نہیں ہوگی جبکہ کمرشل صارفین کو دو ماہ تک اقساط ہونے پرمزید قسط نہیں کی جائے گی۔

کمپنی نے صنعتی صارفین کوہر قسم کی قسط کرنے کی سہولت نہیں دی، لیسکو نے ریکوری میں بہتری لانے کے لیےاقساط پر پابندی لگائی ہے،کورونا وائرس کے دوران لیسکو کی ریکوری شدید متاثر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ، لیسکو نے اقساط کی صورت میں بل جمع کروانے والے صارفین کو نادہندہ قرار دیکر کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے،کمپنی نے تین ماہ تک اقساط کی صورت میں بقایا جات کو رواں ماہ کے بلوں میں شامل کر لیا ہے، بقایاجات شامل کر کے اقساط میں جمع کروانے والے صارفین کو نادہندہ قرار دیدیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم نے بجلی صارفین کو اقساط میں بلوں کی ادائیگی کا ریلیف دیا تھا، بجلی کے صارفین کے بلوں پر اقساط کی صورت میں ریلیف دیا جا رہا تھا تاہم لیسکو نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف اچانک ختم کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer