قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پہلی  کورونا ٹیسٹنگ شروع

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پہلی  کورونا ٹیسٹنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پہلی  کورونا ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ،کورونا  پروٹوکول کے تحت کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کاپہلا ٹیسٹ آج ہوگا۔

تمام کھلاڑی اور کوچز پہلا کوویڈ ٹیسٹ انفرادی طور پر اپنے علاقوں میں کروائیں گے ،پہلا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی مقررہ تاریخوں پر اپنی ٹیم کے کیمپ جوائن کریں گے ،بائیو ببل میں جانے سے قبل بورڈکی نگرانی میں تمام کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی۔


دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی بائیو ببل میں جانے کے اہل ہوں گے، اپنے علاقوں میں انفرادی کوویڈ ٹیسٹ کی فیس کھلاڑی اور کوچز خود ادا کریں گے ،کھلاڑیوں کو پہلے ٹیسٹ کی فیس بعد میں ادا کرے گا،
بائیو سکیور ماحول میں جانے کے لیے دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارے کھلاڑی ملک بھر میں موجود ہیں، لاجسٹک مسائل کے باعث پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرکٹرز خود کروارہے ہیں،پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے واجبات کی ادائیگی بعد میں کردے گا، کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشن پر ہوں گے۔

دوسری جانب سروس کولٹس کرکٹ کلب  نے  سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری محمد حسین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چوہدری محمدحسین میموریل لیگ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا،،،سروس انڈسٹریز کے سپورٹس آفیسرصہیب ایوبی کہتےہیں کہ گراس روٹ کرکٹ کی بحالی کے لیےہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔


سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری محمدحسین کی کرکٹ میں خدمات کےاعتراف کےلیےسروس کولٹس کلب نےچوہدری محمد حسین میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانےکا اعلان کردیا،ٹورنامنٹ کے انتظامات کے لیےٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صدرگلبرگ ایگلٹس کلب عثمان لیاقت،صہیب ایوبی اور تصدق جمال شیخ نےشرکت کی ،،اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔


سروس انڈسٹریز کےسپورٹس آفیسرصہیب ایوبی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کےانعقاد کامقصد چوہدری محمد حسین کی کرکٹ کے لئے خدمات کو اجاگر کرنا ہے،ٹورنامنٹ میں شہر کی16 ٹاپ کرکٹ کلبزکی ٹیمیں حصہ لیں گی،،،رواں ماہ کےآخری ہفتے میں ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائےگا۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں لیگ میچز ہوں گے،ہرگروپ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل مرحلےکےلیےکوالیفائی کرے گی، ٹورنامنٹ پی سی بی کےکوویڈ ایس اوپیزکے تحت کھیلا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer