کورونا سے کاروباری حضرات کو ہونیوالے نقصانات پر حکومت کا نیا فیصلہ

کورونا سے کاروباری حضرات کو ہونیوالے نقصانات پر حکومت کا نیا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے  : کورونا وبا کے اثرات  سےکاروباری حضرات کوہونے والے نقصانات کےازالےکےلیے حکومت کا نیا فیصلہ، ریسٹورنٹ، ہوٹل، ٹریول ایجنٹس اورٹورآپریٹرز کی سالانہ لائسنس کی تجدید میں رواں سال معافی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق    محکمہ سیاحت پنجاب نےایوان وزیراعلی کو سمری ارسال کی ہے کہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، ٹورآپریٹرزاور ٹریول ایجنٹ کی رجسٹریشن فیس معاف اورکم کردی جائے، حکام کے مطابق کوروناوبا کے باعث بحران پیدا ہونے کی وجہ سےیہ تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت حکام کا کہنا ہےکہ کیبنٹ کی منظوری کے بعد مذکورہ کاروباری حضرات کے لیےیہ فیس معاف اور کم کردی جائے گی، ریسٹورنٹ، ہوٹل اورٹریول ایجنٹس سمیت ٹورز  آپریٹر  مالکان کو کاروبار  میں کورونا  کی وجہ شیدید نقصانات ہوئےتھے، ان مذکورہ کاروبار پرسالانہ ہزاروں میں فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

 دوسری جانب  نجکاری کی مخالف حکومت نے قائداعظم سول پاور کمپنی کی بجی نجکاری پر غور شروع کردیا، نجکاری کے لئے محکمہ توانائی سے سفارشات طلب کرلی گئیں، سولر پاور لمیٹڈڈ کی نجکاری کا فیصلہ اخراجات اور محاصلات کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

  نجکاری کمیٹی کابینہ کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرے گی جبکہ پاور کمپنی کی نجکاری کے حتمی فیصلے کا اختیار کابینہ کا ہو گا۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ شہباز شریف نے سستی پجلی کے حصول کے لیے لگایا تھا منصوبے سے سورج کی روشنی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وارپیدا کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ منصوبہ بنانے والوں نے اس منصوبے کو پاور جنریشن میں گیم چینجر قرار دیا تھا.

 

Shazia Bashir

Content Writer